ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کسانوں کی خودکشی:ہائی کورٹ نے تمل ناڈو کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی

کسانوں کی خودکشی:ہائی کورٹ نے تمل ناڈو کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی

Thu, 05 Jan 2017 20:31:36  SO Admin   S.O. News Service

چنئی،5 /جنوری(ایس  او  نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدراس ہائی کورٹ نے تمل ناڈو میں کسانوں کی خود کشی روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ریاستی حکومت کو چار ہفتوں کے اندر ایک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔چیف جسٹس جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم سندر کی رکنیت والی بنچ نے”تمل ناڈو سینٹر فار پی آئی ایل“کے منیجنگ ٹرسٹی کے کے رمیش کی درخواست پر آج یہ ہدایت دی۔درخواست میں کسانوں کی خود کشی روکنے کے اقدامات کے لئے ہدایات مانگی ہے اور زراعت کے علاقے میں تازہ ٹیکنالوجی کے بارے میں کسانوں کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے دلیل دی ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں کئی کسانوں نے خود کشی کی ہے کیونکہ وہ مختلف مالیاتی اداروں سے لئے قرض ادا کرنے میں ناکام رہے تھے۔عدالت نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومت ان اقدامات کے بارے میں بتائے، جو اس نے کسانوں کی خودکشی روکنے کے لئے اٹھائے ہیں۔درخواست گزار نے میڈیا میں آئی مختلف خبروں کا ذکر کرتے ہوئے دلیل دی کہ گزشتہ تین سال سے مشرقی مانسون اور جنوب مشرقی مانسون کے کمزور رہنے کی وجہ سے تمل ناڈو میں زراعت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور زراعت مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔رمیش نے دلیل دی کہ پانی کی کمی کی وجہ سے کاویری ڈیلٹا کے علاقے میں فصلیں چوپٹ ہو گئی۔بہر حال عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 14فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔


Share: